پریشانی اور غم دور کرنے کا ایک نبوی نسخہ:
حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریمؐ جب نماز سے فارغ ہوتے تو دایاں ہاتھ اپنے سر پر پھیرتے اور فرماتے:
’’بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ اَلّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّی الْھَمَّ وَالْحُزْنَ‘‘
ترجمہ: ’’اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں وہ بڑا مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے، اے اللہ! تو ہر فکر اور غم کو مجھ سے دور فرما دے‘‘۔
ایک روایت میں یہ ہے کہ اپنا دایاں ہاتھ اپنی پیشانی پر پھیرتے اور فرماتے:۔
’’اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّی الْھَمَّ وَالْحُزْنَ‘‘
ترجمہ: ’’اے اللہ! تو ہر فکر اور غم کو مجھ سے دور فرما دے‘‘۔