• news

دھرنوں کو ناکام بنانے کیلئے وفاقی پولیس بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کرے گی: ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی پولیس نے دھرنوں کو ناکام بنانے کےلئے ایک بار پھر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کےلئے کریک ڈاﺅن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کی بجائے انسداد دہشت گرد ی ایکٹ کے تحت مقدمات بنائے جائیں گے، ملزمان کو پی ٹی وی، پارلیمنٹ، پولیس پر حملوں، پانی چوری اور دیگر مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا۔ جمعرات کو پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں دھرنوں کو ناکام بنانے کی نئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ کریک ڈاﺅن میں سیاسی کارکنوں کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج 30سے زائد مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا۔
کریک ڈاﺅن

ای پیپر-دی نیشن