بین الاقوامی مہم کے تحت تعلیمی منصوبے کا قیام مالٹا کے صدر نے ملالہ کو اپنے ملک مدعو کر لیا
برمنگھم (آئی اےن پی) عالمی امن اےورڈ ےافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ ےوسفزئی کو مالٹا کے صدر مےری لوئےس نے مدعو کرلےا۔ مالٹا کے صدر نے برمنگھم مےں ملالہ ےوسفزئی اور انکے والدےن کے ساتھ ملاقات کے دوران انہےں اپنے ملک مےں دورے کی دعوت دی۔دورے کی دعوت دےنے کا مقصد مالٹا کے بچوں کی تعلےم کی حوصلہ افزائی کرنا اور بےن الاقوامی مہم کے تحت اےک تعلےمی منصوبے کا قےام ہے۔ ملالہ ےوسفزئی کا کہنا تھا تعلےم ہی عالمی امن کے حصول کا واحد طرےقہ ہے۔
ملالہ کو دعوت