عمران خان سے پیارکرتا ہوں، قربانی سے پہلے ”قربانی“ ہو گی، جاوید ہاشمی تحریک انصاف کےلئے ان فٹ تھے: شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں عمران خان سے پیارکرتا ہوں، تحریک انصاف نہیں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، پاکستان میں جتنے بھی سیاستدان ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ہیں، قربانی سے پہلے قربانی کی بات پر اب بھی قائم ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا ہمیشہ احترام کرتا ہوں، عمران خان اور طاہرالقادری کو ایک دوسرے کی ضرورت ہیں، جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے لئے ان فٹ تھے۔ انہوں نے کہاکہ 36 روز دھرنا جاری رہناکوئی مذاق نہیں۔ نوازشریف اور عمران خان کے درمیان اعصاب کی جنگ ہے۔
شیخ رشید