• news

حکومت نے مسائل پر توجہ نہیں دی ہر معاملے کو آسان سمجھا: پرویز اشرف

لاہور (خبر نگار) سابق وزےراعظم راجہ پروےز اشرف نے کہا ہے کہ اپوزےشن جماعتےں اس طرح کے حالات پےدا نہ کرےں کہ جمہوری نظام کو نقصان پہنچے، احتجاج کرنا سب کا حق ہے، ےہ احتجاج اس طرح کےا جائے کہ جمہوری نظام کو دھچکا نہ لگے۔ حکومت بھی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرے اور سےاسی قائدےن کے خلاف انتقامی کارروائےوںسے گرےز کرے۔ احتجاج جمہورےت کا حصہ ہے اور ملک مےں اس وقت جمہورےت ہے اس لئے کسی کو احتجاج سے نہ روکا جائے۔ حکومت بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرنے کی بجائے مصالحت سے کام لے اور مسائل کا سنجےدہ حل تلاش کرے۔ بلاول ہاوس کے باہر مےڈےا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ حکو مت نے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہےں دی اور ہرمعاملہ کوآسان سمجھا جس وجہ سے ملکی فضا تلخ ہوئی اور معاملات پےچےدہ ہوگئے۔ مسلم لےگ ن اگر شروع دن سے دوسری جماعتوں سے رابطہ رکھتی تو اسے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا اور حالات اس قدر خراب نہ ہوتے۔

پرویز اشرف

ای پیپر-دی نیشن