• news

سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا: اسحق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا جبکہ اس معاملے پر کسی حکومت کو سوئس حکام سے بات کرنے کی توفیق بھی نہیں ہوئی۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ عوام اور تاجروں نے عمران خان کی کال پر ٹیکس جمع نہ کرانے کی کال مسترد کردی ہے، جمہوریت ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتی کیونکہ ٹیکس کا 57 فیصد حصہ صوبوں کو دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں پاک امریکہ مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا اجلاس 19 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہو گا، یہ بات پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈارسے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے اس مو¿قف کو دہرایاکہ پاکستان کو بروقت اتحادی سپورٹ فنڈکی مدد میں رقم فراہم کی جائے گی۔
اسحق ڈار

ای پیپر-دی نیشن