• news

ہاشمی مسلم لیگ ن، پی پی کے امیدوار ہیں: شاہ محمودپوری، دنیا کے ترجمان نہ بنیں: جاوید

ملتان(آن لائن + اے این این) تحرےک انصاف کے مرکزی وائس چےئرمےن شاہ محمود قرےشی نے کہا ہے جاوےد ہاشمی مےرا آبپارہ ےا آئی اےس آئی سے رشتہ ثابت کردےں تو مےں سےاست سے کنارہ کشی کرلوں گا، وہ اےسا نہ کرسکےں تو پھر وہ اےن اے149ملتان کے ضمنی الےکشن سے دستبردار ہوجائےں۔ اپنی رہائش گاہ پر پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ ن اور پےپلزپارٹی کے مابےن ڈےل ہوئی ہے اور دونوں جماعتےں اپنا امےدوار جاوےدہاشمی کے مقابلے مےںکھڑا نہےں کررہیں۔ انہوں نے کہا مےں ملتان مےں اپنے گھر پر حملے کے مقدمے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پنجاب مےں بدترےن سےلاب آےا۔ جنوبی پنجاب سے سوتن کا سا سلوک کےا جارہا ہے۔ قبل ازیں شےرشاہ بند پر جمشےد دستی کے ہمراہ مےڈےا سے بات چےت کرتے ہوئے کہا جمشےد دستی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کےا گےا، اس کو ختم کےا جائے۔ اے این این کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا اپوزیشن میں نواز شریف کالاباغ ڈیم کا نعرہ لگاتے تھے آج جب مسلم لیگ ن کی مرکز اور پنجاب میں حکومت ہے تو کالاباغ ڈیم کا ذکر کیوں نہیں کرتے۔ چار دن ہو گئے شیر شاہ میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، کل چھ بجے تک مرنے والوں کے ورثاءکو چیک نہ دیئے تو میں عمران خان کے کنٹینر سے شہباز شریف کا احتساب کرونگا۔ انہوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو نے ایک نظریئے کی بات کی تھی، آصف علی زرداری نے اس نظریے کا سودا کر ڈالا۔ زرداری نے تو بے نظیر بھٹو کے خون کا بھی سودا کردیا جبکہ نواز شریف نے پاکستان کے نظریئے کو نہیں دیکھا، بھارت کے ساتھ اپنی تجارت اور کاروبار کو دیکھا ہے۔
 شاہ محمود قریشی


ملتان (این این آئی، آئی این پی، ثناءنیوز) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے عمران خان کا سب سے بڑا حامی ہوں، طاہر القادری کی سوچ کو بھی برا نہیں سمجھتا مگر ان کے غلط طریقہ کار سے نااہل حکمران مزید طاقتور ہو جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے متاثرین کےلئے مستقل حل نکالا جائے ملک کی کشتی ڈوب رہی ہے، حکمران خیال کریں۔ سیاسی سرگرمیاں ملک کے لئے ضروری ہیں، دھرنوں کے خلاف نہیں مگر تحریک انصاف کا ایجنڈا ہر پندرہ منٹ بعد تبدیل ہو جاتا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کو ملتان میں خوش آمدید کہیں گے، نوازشریف بھی اپنے بھانجوں اور بھتیجوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھیجیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے سوال پر ان کا کہنا تھا ملک میں نئے صوبے نہ بنائے گئے تو یہ ملک نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹوزم کا دور ختم ہو چکا ہے، ایک آدمی بھی جرا¿ت کا مظاہرہ کرے تو کوئی بھی مارشل نہیں لگا سکتا کسی سے ٹکٹ نہیں مانگا۔ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ کے بھی ترجمان بنے ہوئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے گھر کی ترجمانی تک محدود رہیں، پوری دنیا کی ترجمانی نہ کریں ملک کی کشتی ڈوبنے والی ہے اسے بچانا چاہئے۔ آنے والے دنوں میں شوگر ملوں والے حکومت چلائیں گے۔ انہوں نے کہا دھرنوں کے خلاف نہیں عمران خان کا اب بھی حامی مگر ان کے سیاسی عزائم سے اختلاف ہے۔ پی ٹی آئی نے جو طریقہ کار اپنایا ہے یہ ملک چلانے کے لئے صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا میں نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سے ٹکٹ مانگا اور نہ ہی انہیں کوئی پیشکش کی گئی ہے۔ این اے 149 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ایک دو روز میں کروں گا۔
جاوید ہاشمی

ای پیپر-دی نیشن