اضافی سامان میں رعایت اور نشست کی کلاس کسی صورت تبدیل نہ کی جائے : پی آئی اے کے سٹیشن منیجرز کو ہدایت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے نے تمام سٹیشن منیجرز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سامان کے اضافی وزن میں رعایت اور نشست کی کلاس کسی صورت تبدیل نہ کی جائے۔ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سٹیشن منیجر ذمہ دار ہوں گے۔ اگر فلائٹ تاخیر کا شکار ہو تو شفٹ سٹیشن منیجر سچویشن روم کو آگاہ کرے گا۔