شجاع آباد: وزیراعلی کے جاتے ہی سیلاب متاثرین کا امدادی ٹرک پر دھاوا، سامان لوٹ لیا
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دورے کے بعد امدادی سامان پر سیلاب متاثرین جھپٹ پڑے۔ شجاع آباد کے سیلاب متاثرہ علاقے موچی والا کا وزیراعلی پنجاب نے دورہ کیا۔ ان کے جانے کے بعد وہاں پر موجود ایک سامان کے ٹرک پر سیلاب متاثرین نے ہلہ بول دیا اور سامان کے ٹرک میں گھس گئے اور سامان اٹھاتے رہے۔ زور آزمائی سیلاب متاثرین کے درمیان جاری رہی۔ خواتین، بچے اور بوڑھے امداد سے محروم رہے۔ بعد میں ڈرائیور ٹرک بھگا لے گیا۔
ٹرک / دھاوا