• news

وزیراعظم دیگر کیخلاف مقدمہ کی درخواست، اسلام آباد پولیس آج رپورٹ پیش کریگی

اسلام آباد (آئی این پی) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پولیس تھانہ سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف نے 30 اگست کی رات کارکنوں پر پولیس تشدد، آنسو گیس کی شیلنگ اور گولیاں برسانے کا مقدمہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیر ریلوے اور انتظامیہ و پولیس افسران کے خلاف درج کرانے کےلئے دی گئی درخواست پر آج رپورٹ پیش کی جائیگی ۔ عدالت نے گزشتہ روز درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی طرف سے 22-Aکے تحت مقدمہ درج کرانے کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 30اگست کی رات پولیس نے تحریک انصاف کے پر امن مظاہرین اور قیادت پر آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہوئے گولیاں برسائیں جس سے کئی کارکن شدید زخمی اور جاں بحق بھی ہو گئے ۔وزیراعظم ،وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ و پولیس افسران کی ایماءپر پولیس نے پرامن سیاسی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اب پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے لہٰذا عدالت مقدمہ کے اندراج کےلئے احکامات جاری کرے۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ سیکرٹریٹ سے رپورٹ طلب کر لی تھی جس کی روشنی میں (آج) مقد مہ کے اندراج کا فیصلہ متوقع ہے اس سے قبل سیشن جج اسلام آباد پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب ‘ وفاقی وزراءسمیت دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دے چکے ہیں۔
پولیس / رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن