• news

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم، دھرنے کے شرکاء کیلئے مجسٹریٹ تعینات کردیا گیا

 اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاءکیلئے مجسٹریٹ تعینات کردیا گیا۔ مجسٹریٹ 24 گھنٹے ایف ایٹ کچہری میں موجود رہے گا۔ دھرنے کے شرکاءکی مانیٹرنگ کیلئے ڈیوٹی مجسٹریٹ مخصوص علاقے کی بجائے پورے شہر کی بھی مانیٹرنگ کرے گا ، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مجسٹریٹ فوری طور پر رسپانس کرے گا۔ مجسٹریٹ ریڈ زون میں پولیس یا دھرنے کے شرکاءکی جانب سے شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔ ریڈ زون میں کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔
مجسٹریٹ تعینات

ای پیپر-دی نیشن