ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب
پنجگور(آن لائن) ایرانی فورسز کی جانب سے فا ئر کئے گئے دو مارٹر گولے پاکستانی سرحد کے اندر گرے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنجگور کے قریب ایرانی فورسز نے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو مارٹر گولے داغے جو کرکلری اور جیرک پوسٹ کے درمیان گرے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایرانی فورسز کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھی بھر پور کارروائی کی۔