• news

جی ایچ کیو کے وفد کی ملاقات : ”ضرب عضب“ کی تمام مالیاتی ضروریات پوری کرینگے : اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جی ایچ کیو کے وفد نے جمعہ کو ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کے لئے مالی ضروریات سے متعلق اہم امور پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آپریشن کیلئے تمام مالی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ جی ایچ کیو کے اعلیٰ افسر اور سیکرٹری خزانہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ضرب عضب ضروریات

ای پیپر-دی نیشن