• news

اسلام آباد: صوابی کے 3 ڈاکٹروں سمیت تحریک انصاف کے متعدد کارکن گرفتار

اسلام آباد (ثنا نیوز) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کریک ڈاﺅن کر کے تحریک انصاف کے بیسےوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں صوابی ہسپتال کے تین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ پولیس نے پمز ہسپتال کے قریب نوری سٹاپ، آئی ایٹ، راول ڈیم چوک پر ناکے لگائے اور دھرنے سے واپس آنے والے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ کارکنوں کو قیدیوں کی گاڑیوں میں ڈال کر مختلف تھانوں کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ کارکنوں کی پہچان ان کے چہروں پر بنے پارٹی ٹیٹو اور جھنڈوں سے کی جا رہی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں صوابی ہسپتال کے تین ڈاکٹروں سمیت بے گناہ شہری بھی شامل ہیں۔
کارکن گرفتار

ای پیپر-دی نیشن