• news

رینالہ خورد: مٹی کا تودا گرنے سے 3 مزدور، مانسہرہ میں 4 خواتین جاں بحق

رینالہ خورد + مانسہرہ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) کنویں کی کھدائی کے دوران 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ 8گھنٹے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق شیر گڑھ کے قریب بھٹہ خشت پر ایک پرانا کنواں جو کافی عرصہ سے بند پڑا تھا، بھٹہ مالک نے اسے دوبارہ چالو کرنے کیلئے مزدور لگائے جو گذشتہ پانچ روز سے 30 فٹ گہرے کنویں کی صفائی کررہے تھے صبح 3 افراد جلوکی شیلر کے رہائشی نیاز احمد، محمد رشید، محمد جہانگیر اچانک مٹی کا تودا گرنے سے دب گئے جس پر علاقہ کے لوگ ،ریسکیو ٹیمیں 1122اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ آٹھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نعشوں اور 2 افراد کو زندہ مٹی سے باہر نکال لیا گیا۔ دریں اثناءمانسہرہ کے علاقے جیوڑی میں مٹی کا تودا گرنے سے 4 خواتین جاں بحق 5 افراد زخمی ہو گئے۔ چاروں خواتین کی نعش کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نکال لی گئیں جبکہ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رینالہ/ تودہ

ای پیپر-دی نیشن