• news

بلاول کی گاڑی میں گیلانی بیٹھ گئے پرویز اشرف دروازہ کھٹکھٹاتے رہ گئے

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملتان کے موقع پر دو سابق وزرائے اعظم کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو ائرپورٹ جانے کیلئے گاڑی میں سوار ہوئے تو ان کے ساتھ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بیٹھ گئے اور گاڑی کا دروازہ بند کر لیا۔ اسی دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی آئے اور گاڑی میں بیٹھنے کیلئے اس کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر کسی نے دروازہ نہ کھولا۔ گاڑی روانہ ہونے پر راجہ پرویز اشرف اپنی سی صورت لے کر کھڑے رہے اور خفت محسوس کرتے ہوئے مسکراتے رہے۔
بلاول/ گاڑی

ای پیپر-دی نیشن