عمران کے ”چھوٹے سے گھر“ میں بنچوں پر بیٹھ کر مذاکرات کو تیار ہوں: خورشید شاہ
اسلام آباد (جاوید صدیق) خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے جب یہ کہا کہ وہ بنی گالہ میں عمران خان کے ”چھوٹے سے گھر“ میں بنچوں پر بیٹھ کر مذاکرات کیلئے تیار ہیں تو واقفان حال انکے اس لطیف طنزیہ پر مسکرا دئیے۔ گزشتہ رمضان میں خورشید شاہ بنی گالہ عمران سے ملاقات کیلئے گئے تو انہیں اقامت گاہ پر سبزہ زار میں لگے ہوئے بنچوں پر بیٹھ کر ایک گھنٹہ تک عمران خان کا انتظار کرنا پڑا۔ خان صاحب آئے تو بات چیت انہی بنچوں پر ہوئی انہیں ڈرائنگ روم میں بیٹھنے کی دعوت نہ دی گئی۔ انکا اشارہ رمضان المبارک میں بنی گالہ میں ہونیوالی ملاقات کی طرف تھا۔ خورشید شاہ جب پی ٹی آئی کے سربراہ سے ملاقات کے بعد اسلام آباد کی طرف واپس آئے تو انہیں راستے میں ایک ریسٹورنٹ میں روزہ افطار کرنا پڑا۔ شاہ صاحب خان صاحب کی اس مہمان نوازی کا تذکرہ اپنے کئی دوستوں سے کر چکے ہیں۔
بنچوں پر مذاکرات