• news

مردے پر فراڈ کا مقدمہ خارج

لاہور(نامہ نگار) اسلام پورہ پولیس نے عدالتی احکامات پر مردہ شخص کیخلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ بعدازاں عدالت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آفتاب نے اقبال ٹائون زاہد حمید سے زمین خریدی تھی، آفتاب نے جعلی کاغذات دیکھنے پر زاہد حمید کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست پر سماعت جاری تھی کہ اس دوران زاہد حمید انتقال کرگیا تاہم عدالتی حکم پر اسلام پورہ پولیس نے زاہد حمید کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقدمہ میں نامزد ملزم زاہد حمید انتقال کرچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن