پشاور : مسلم لیگ (ن) کے جلسہ میں صابر شاہ نے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگوا دئیے
پشاور (این این آئی) پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام جلسہ میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگنے پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ جب گذشتہ روز جلسہ کے دوران صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے جوشِ خطابت کے دوران غلطی سے گو عمران گو کی بجائے ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگا دیا جس میں بعض کارکن بھی شامل ہو گئے تاہم غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے گو عمران گو کا نعرہ لگوانا شروع کر دیا۔