• news

پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا انتخابات 2013ء پر حقائق نامہ شائع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ثناء نیوز) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی نے عام انتخابات 2013ء کے بارے میں حقائق نامہ شائع کرنے کا اعلان کردیا کمیٹی نے   انتخابی  اصلاحات متعارف کرانے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  سیاسی جماعتوں کی تجاویز پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔  عمران خان کے الزامات کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں اتفاق رائے سے ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن کو طلب کر لیا گیا ہے۔  ڈی جی سے کہا گیا ہے کہ وہ اضافی بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے الزامات کے حوالے سے کمیٹی میں وضاحت پیش کریں۔ اسی طرح الیکشن کمشن سے آئندہ اجلاس میں 2013کے عام انتخابات پر فیکٹ شیٹ مانگ لی  گئی ہے۔ انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات کے لیے انتخابی حقائق نامہ مانگا گیا ہے جسے شائع کیا جائے گا۔ اصلاحات کمیٹی کے ارکان نے الیکشن کمشن   کے نمائندوں سے سیاہی کے معیار کے بارے میں سوالات پوچھے ہیں۔ کمیٹی کا چھٹا اجلاس چیئرمین سنیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں  ہوا۔ اجلاس کو انتخابی عملے کی جانب سے استعمال کی گئی مقناطیسی سیاہی اور پیڈ کے بارے میں بریفنگ دی۔ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے تمام موصولہ 532تجاویز و سفارشات کا مناسب طور پر جائزہ لیا جائے گا اور انہیں مشتہر بھی کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن