کراچی: خاتون کے ہاں پیدا ہونیوالے 5 بچوں میں سے ایک اور بچی دم توڑ گئی
کراچی(ثناء نیوز)کراچی میں دو روز قبل ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے ایک اور بچی چل بسی ایک بچی پہلے ہی دم توڑ چکی تھی جبکہ تین بچوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دو روز قبل کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں ایک خاتون نے شادی کے 16 سال بعد پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔