• news

جنڈانوالہ، ٹھینگ موڑ میں نامعلوم وجوہات پر تین بچوں کی ماں سمیت 2 افراد کی خودکشی

جنڈانوالہ + ٹھینگ موڑ (نامہ نگاران) نواحی علاقہ بنسین والہ میں تین بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی۔ نواحی علاقہ ڈیرہ رب نواز بنسین پر رب نواز کی بیٹی اور احمد خان کی بیوی (س) نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی۔ مرحومہ تین بچوں کی ماں تھی۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق الٰہ آباد ٹھینگ موڑ میں میاں ٹائون وارڈ نمبر 2 کے رہائشی 60 سالہ عباس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن