• news

الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے خالد مگسی کو نااہل قرار دیدیا، دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم

کوئٹہ (آئی این پی)  بلوچستان الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داریاں تیزی سے نمٹانا شروع کردیں‘ ایک ماہ میں دوسرا فیصلہ ‘  این اے 267 کے انتخا ب  کو   بھی کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن ٹربیونل بلوچستان نے این اے 267 کے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹربیونل بلوچستان کے جج محمد نعیم کاکڑ نے فیصلہ سنایا، این اے 267 سے آزاد امیدوار خالد خان مگسی کامیاب ہوئے تھے، خالد خان مگسی کامیابی کے بعد مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے تھے، ان کے مخالف آزاد امیدوار میر عبدالرحیم نے خالد خان کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن