(ق) لیگ میں اختلافات، سیمل کامران عہدے سے فارغ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا فیصلے سے اظہار لاعلمی
لاہور (خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ پنجاب میں شدید اختلافات رنگ لے آئے اور پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران کو انکے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ پچھلے کافی عرصے سے پارٹی عہدیداران میں اختلافات چل رہے ہیں تاہم سیمل کامران نے برطرفی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جب کوئی تحریری نوٹس ملے گا تو جواب دینگی۔