• news

فیصل آباد: رانا شعیب ادریس کی ضمانت منظور، جیل سے رہا کر دیا گیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اشتیاق احمد نے رانا شعیب ادریس کو تین لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت رانا شعیب ادریس کے وکلاء نے اپنے موکل کے خلاف لگائے گئے الزامات کے خلاف دلائل دیئے۔ دوران سماعت وہ پولیس اہلکار بھی پیش ہوئے جن پر لیگی ایم پی اے اور ساتھیوں کی جانب سے تشدد کا الزام تھا ۔رانا شعیب ادریس پر  ایک تھانے پر حملے کر کے ملزمان کو چھڑوانے کا الزام تھا۔ عدالت نے فریقین  کے دلائل سننے کے بعد رانا شعیب  ادریس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے تین لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔بعد ازاں انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن