• news

سب رجسٹرار صدر فیصل آباد اور کوٹ مومن کے اے سی تبدیل

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 3 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید احسن رضا اے سی کوٹ مومن کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ سید آصف حسین شاہ سب رجسٹرار صدر فیصل آباد کو تبدیل کرکے اے سی کوٹ مومن تعینات کیا گیا ہے۔ علی عنان ایڈیشنل کلکٹر ملتان کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن