• news

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوب کی بندش کیخلاف درخواست 2 رکنی بینچ کو بھجوا دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوب کی بندش کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے دو رکنی بینچ کو بھجوا دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے یوٹیوب پر غیر قانونی طور پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ توہین آمیز مواد بھی ختم ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود یوٹیوب سے پابندی ختم نہیں کی جا رہی جس سے سینکڑوں طلبا و طالبات کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے اور ریسرچ کے حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کی دستور پاکستان ضمانت دیتا ہے۔ لٰہذا عدالت یوٹیوب کھولنے کا حکم جاری کرے دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایاکہ یوٹیوب پر پابندی کے حوالے سے معاملہ دو رکنی بینچ کے روبرو زیر سماعت ہے۔ فاضل جج نے فائل دورکنی بینچ کو بھجوا دی۔

ای پیپر-دی نیشن