• news

لیبیا کے آرمی چیف نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا

طرابلس(آن لائن)لیبیا کے آرمی چیف رزاق نذہوری نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے فوج کے تمام یونٹوں کو باغیوں کے خلاف لڑائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبائی آرمی چیف نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کو بدترین حملوں کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کے تمام نوجوان کم سے کم 15 دن کے لئے مسلسل اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے باغیوں کے خلاف لڑائی میں بھر پور حصہ لیں۔
لیبیا

ای پیپر-دی نیشن