• news

متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم کی فراہمی 27 ستمبر سے شروع ہوجائے گی : ڈاکٹر جاوید قاضی

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیراعلیٰ کی زیرنگرانی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن مکمل کیاگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی 27ستمبر سے شروع کر دی جائے گی اورسیلاب سے متاثر ہرفرد کو اس کی امداد کیلئے ہریونین کونسل پر ادائیگیوں کے انتظامات کئے جا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ امدادی رقوم کی فراہمی کے سروس سنٹر صبح8سے رات 8بجے تک روزانہ کام کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن