ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن ریسرچ جرنل کا آغاز
لاہور( پ ر) ورچوئل یونیورسٹی آن لائن جرنل کا آغاز کر دیا ۔ اس سلسلہ میں لارنس روڈ کیمپس میں افتتاحی تقریب ہوئی ۔ ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر نوید اے ملک نے خطاب کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا ۔ اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر ، ایڈوائزر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد نواز ، ڈائریکٹر آئی ٹی احسن پوری ، ڈپٹی رجسٹرار فرحان صادق اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔