ورلڈ پاسبان کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ودفاع پاکستان ریلی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و دفاعِ پاکستان ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر خطاب ورلڈ پاسبان کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ، محمد شفیق قادری ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، مولانا محمد ماجد خان، علامہ یونس ریحان ، مولانا محمداسلم ندیم نقشبندی،پیر ایس اے جعفری ،علامہ مصطفی چشتی ، سید انشاءاللہ بخاری، افتخار احمد سیفی ، حافظ یعقوب شاہ اور عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ ستمبر یوم دفاعِ پاکستان اور پارلیمنٹ کا قادیانی فتنہ کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے اور یوم تحفظ ختم نبوت کی مقدس ترین یادوں کو تازہ کرتا ہے۔