• news

فرقہ وارانہ تشدد کی سازشیں کی جا رہی ہیں : طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں ۔حکمران بتائیں کہ کراچی میں علماء، طلبہ ، پروفیسرز اور ڈاکٹرز کے مسلسل قتل عام کا سلسلہ کب رکے گا؟ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد قباءلاہور میں پیام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے اعلان کیا کہ تمام مذاہب اور مسالک کے نمائندوں پر مشتمل قومی یکجہتی کونسل کو حتمی شکل دے دی گئی ۔جس کی مرکزی باڈی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا

ای پیپر-دی نیشن