• news

خیبر پی کے میں درسی کتب پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد، قیمتیں 20 فیصد بڑھ گئیں

پشاور (آئی این پی) خیبر پی کے حکومت کی جانب سے درسی کتب پر17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا جس کے باعث کتابوں کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ خیبر پی کے کے مجاز افسر کے مطابق سیلز ٹیکس کا نفاذ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیاگیا ہے جس میں پبلشرز سے 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کٹوتی کے احکامات جاری کئے گئے، سیلز ٹیکس کا نفاذ اشیا پر ہوتا ہے اسلئے اسکا اثر درسی کتب پر بھی پڑیگا۔
درسی کتب/ ٹیکس

ای پیپر-دی نیشن