• news

شمالی وزیرستان : بمباری‘ جھڑپ‘ مزید پندرہ دہشت گرد ہلاک‘ نائب صوبیدار شہید‘ تربت میں ایف ڈبلیو کی گاڑی پر حملہ‘ اہلکار جاں بحق

اسلام آباد (بی بی سی+ آن لائن+ آئی این پی) شمالی وزیرستان میں فوج کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں اور انکے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم 15 عسکریت پسند ہلاک ایک نائب صوبیدار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں غورشاٹئی کے مقام پر شدت پسندوں کے تین مراکز پر بمباری کی۔ بیان کے مطابق کارروائی میں شدت پسندوں کے مراکز اور بارود سے بھری تین گاڑیاں کو تباہ کردیا گیا۔ کارروائی میں 12 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں بھی سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں تین عسکریت پسند مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے ایک نائب صوبیدار مزمل بھی شہید ہوئے۔ آن لائن کے مطابق تربت میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے نوتکانی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو راکٹ داغے جوکہ خوش قسمتی سے چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے پھٹے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ آئی این پی کے مطابق ہنگو مےں تخرےب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، سڑک کے کنارے نصب شدہ 20 کلو وزنی رےموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دےا گےا۔ ہنگو کے علاقہ کچ پھاٹک کے قرےب سڑک کنارے بم نصب کےا گےا۔
بمباری/ جھڑپ

ای پیپر-دی نیشن