• news

تحریک انصاف کیخلاف، نئے صوبوں کیلئے متحدہ کا کراچی میں دھرنا، الطاف کا خراج تحسین

کراچی+ لندن (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنس کمیٹی اور سول سوسائٹی نے تین تلوار کلفٹن کراچی پر تحریک انصاف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس کی مخالفت کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرے میں ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں، سول سوسائٹی، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرےن نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے متفقہ طور پر تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا آج کا اجتماع تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کے ان بیانات کی مذمت کرتاہے جس میں انہوں نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کی ہے اور اجتماع مطالبہ کرتا ہے تحریک انصاف کے رہنما اپنے ان بیانات کو فوراً واپس لیں۔ یہ اجتماع یہ بھی مطالبہ کرتا ہے نئے انتظامی یونٹس فوری قائم کئے جائیں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی آر سی کی ممبر اور سابق رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے کہا ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ہم سندھ اور پاکستان کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا ہم نے نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ اس لئے کیا ہے کیونکہ ملک میں وسائل اور مسائل میں توازن نہیں۔ آبادی بڑھ رہی ہے اسی لئے ملک بچانا ہے تو نئے انتظامی یونٹس بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا حکمران بتائیں کراچی اور سندھ میں بلدیاتی نظام کیوں ختم کیا گیا۔ آج بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اور سندھ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا بات اب آگے نکل چکی ہے۔ ہمیں اپنا حق چاہئے ورنہ پورے ملک میں احتجاج ہو گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں پرامن احتجاج پر خراج تحسین پیش کیا۔ الطاف حسین نے کہا سول سوسائٹی کا بھرپور احتجاج عوام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ ایم کیو ایم نے سندھ میں نئے انتظامی یونٹ کی مخالفت پر کراچی میں پی ٹی آئی کیخلاف دھرنا دیا۔ اے این این کے مطابق مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خوش بخت شجاعت نے مزید کہا نئے صوبے بنانے سے کوئی الگ نہیں یکجا ہوتا ہے۔ کوئی ریلی، دھرنا یا جلسہ نہیں بلکہ یہ متعصبانہ اور منافقانہ رویئے کیخلاف احتجاج ہے اور عوام کا باہر نکلنا ایسا رویہ رکھنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ہم نئے صوبوں کا مطالبہ صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کرتے ہیں۔ ملک میں وسائل اور مسائل میں توازن نہیں، کراچی کماﺅ پوت ہے اور پورے پاکستان کو کھلاتا ہے۔
کراچی/ دھرنا

ای پیپر-دی نیشن