• news

آسٹریلیا کیخلاف کرکٹ سیریز، کوچ وقار، کپتان مصباح تیاریوں سے ناخوش

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کے اعلان میں تاخیر پر ناخوش ہیں۔ کوچ اور کپتان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم بغیر تیاری کے متحدہ عرب امارات پہنچے گی۔ دونوں نے تجویز کیا ہے کہ کم از کم دس روزہ تربیتی کیمپ لگانا چاہئے تاکہ روانگی سے قبل تیاری ہو سکے۔ ایک کھلاڑی نے بتایا کہ تیاری نہ ہونے کی وجہ سے سری لنکا میں بھی شکست ہوئی تھی۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو تیاری ملے گی۔ ٹیم کا اعلان جلد ہو گا۔ کھیل کیلئے سپانسر ضروری ہے، وہی آمدن کا ذریعہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن