• news

ڈیڈلاک کا خاتمہ: وزیراعظم کا سیاسی جرگہ کی تجاویز پر ناپسندیدگی اور تشویش کا اظہار

اسلام آباد (ابرار سعید/ دی نیشن رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے سیاسی بحران کے حل اور مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمہ کیلئے سیاسی جرگہ کی تجاویز پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ حکمران جماعت کے ایک ذریعے نے دی نیشن کو بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیاسی جرگہ کی 11 نکاتی تجاویز پر ناپسندیدگی اور تشویش کا اظہار کیا خصوصی طور پر دھاندلی کے الزامات پر وزیراعظم کی جانب سے اسمبلیاں توڑے جانے کے مطالبہ پر ناپسندیدگی ظاہر کی گئی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں واضح طور پر یہ کہنا کہ حکومت کسی دبائو میں آ کر نہیں جھکے گی، انہی تجاویز کا ردعمل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن