• news

وزیراعظم کی ہدایت پر شاہ محمد شاہ کی ممتاز بھٹو سے ملاقات‘ تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی

لاڑکانہ(این این آئی)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہ محمد شاہ ناراض رہنما سردار ممتاز بھٹو کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شاہ محمد شاہ نے ممتاز بھٹو کے تمام تحفظات مکمل طور پر سنے اور انہیں حل کرانے کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن