وزیراعظم، وزیر داخلہ کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی طرف سے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کی بنیاد پر انکی اہلیت کو چیلنج کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحریک انصاف لائرز ونگ کے سینئر نائب صدر نے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فوج کے موجودہ سیاسی بحران میں ثالثی کے کردار سے متعلق وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بول کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔ درخواست گزار کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ اور ڈویژن بنچ نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی نااہلی کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی ہیں۔ عدالت نے ان کی درخواستوں میں اہم آئینی و قانونی نکات کو مد نظر رکھے بغیر اس کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔