این اے 125، سعد رفیق کی الیکشن ٹربیونل سے دوبارہ گنتی نہ کرانے کی استدعا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن ٹربیونل میں حامد خان اور سعد رفیق کی متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ حامد خان نے کہا کہ این اے 125 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا جائے جبکہ سعد رفیق نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کے کچھ بیگ نہیں مل رہے اسلئے فی الحال گنتی نہ کرائی جائے۔