• news

خواب دیکھا ہے دھرنوں سے خطرات ٹل چکے، حکومت مدت پوری کریگی: منظور وسان

 سکھر (آئی این پی) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے ایک بار پھر خواب دیکھ لیا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت کے پانچ سال پورے کرے گی اور دھرنوں و احتجاجوں کی وجہ سے جو خطرات پیدا ہوئے تھے وہ اب ٹل چکے ہیں اور خواب دیکھا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو سکھر ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ماں نے آج تک وہ لعل پیدا ہی نہیں کیا جو سندھ کو تقسیم کر سکے۔ سندھ ہماری ماں ہے اگر کسی نے اس کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔ الطاف حسین کو اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ سندھ کی تقسیم پاکستان کی تقسیم کے مترادف ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے نئے صوبوں کے بنانے کا مطالبہ کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن