• news

ڈاکیارڈ حملہ:پولیس نے اویس جاکھرانی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا

کراچی (آئی این پی) کراچی پولیس نے ڈاکیارڈ حملہ میں ملوث ایس پی کے بیٹے اویس جاکھرانی کے موبائل فون  کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ اویس نے 3 ماہ قبل افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی، حملے سے تین  روز قبل ساتھیوں سے 5 بار رابطہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکیارڈ حملے میں ملوث دہشتگرد اویس جاکھرانی کے موبائل کا ڈیٹا اور حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق اویس جاکھرانی نے 3 ماہ قبل افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی اور حملے سے 3 روز قبل اس نے اپنے ساتھیوں سے 5 سے زائد بار رابطہ کیا۔  اویس جاکھرانی نے اپنے والد ایس پی علی شیر جاکھرانی کے زیر استعمال 2 قسم کا اسلحہ حملے میں استعمال کیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن