عوامی تحریک کے کارکنوں کی رہائی نہ ہونے پر ہوم سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عوامی تحریک کے نظربند کارکنوں کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری نے دائر کی ہے۔