وزیراعظم کا دورہ کوٹ مومن،’’ گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگنے پر 2 ڈی ایس پی معطل
سرگودھا +حیدرآباد ٹائون(نامہ نگار+آن لائن) وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ سیال موڑ (کوٹ مومن) کے موقع پر بدانتظامی اور گو نواز گو کے نعروں کے بعد حلقہ آفیسر سمیت ڈیوٹی پر موجود دو ڈی ایس پیز کو تبدیل کردیا گیا جبکہ تحقیقات بدستور جاری ہیں ۔