• news

سرحدوں کی سکیورٹی سخت کردی دراندازی کا بھرپور جواب دینگے: مودی

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کا دور ایشیا کا دور ہے، القاعدہ کو بھارت تک پھیلانے نہیں دیا جائیگا، سرحدوں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کئے ہیں اور کسی بھی دراندازی کا جواب بھرپورطریقے سے دیا جائیگا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورچینی صدرکا دورہ بھارت ہمارے لئے کامیاب رہا ہے اس دوران کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کچھ اور بننے کی ضرورت نہیں بھارت کو بھارت ہی بننا چاہیئے۔ آج کا دور ایشیا کا دور ہے چین اور بھارت ایک ساتھ بہت تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے خلاف جدوجہد دراصل انسانیت اور غیر انسانی رویے کی جنگ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن