استعفوں کی تصدیق سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 6 ارکان کل طلب کرلئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کے 6ارکان کو 23ستمبر کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کیلئے خطوط بھیج دئیے گئے ان ارکان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عارف علوی، شیریں مزاری اور انجینئر علی محمد شامل ہیں۔ الیکشن کمشن کی جانب سے سپیکر کو ارکان کے استعفوں سے متعلق خط بھی لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ استعفے اسی تاریخ سے منظور کئے جائیں جس دن جمع کرائے گئے۔