• news

تحریک طالبان پنجابی گروپ نے عام معافی کیلئے علماء کے توسط سے حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا: ویب سائٹ کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی) پنجابی تحریک طالبان نے تبلیغی علمائے کرام کے توسط سے حکومت کو عام معافی کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق پنجابی تحریک طالبان کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے 16 ہزار سے زائد کارکنوں کی عام معافی کیلئے تبلیغی علمائے کرام اور اہلسنت و الجماعت کے قائدین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عصمت اللہ معاویہ نے ایک وفد تشکیل دے دیا ہے۔ یہ وفد تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب، مولانا طارق جمیل، اہلسنت و الجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی، حنیف جالندھری اور دیگر علمائے کرام سے مشاورت کے بعد حکومت سے عام معافی کی درخواست کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن