• news

حکومت بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر غور کرے‘ بعض وزراء کا مشورہ

اسلام آباد (جاوید صدیق) وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں بجلی کے بلوں میں اضافہ کے بارے میں وزیراعظم وزارت پانی و بجلی سے رپورٹ طلب کریں گے۔نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ صارفین کو تقسیم کئے جانے والے بلوں میں اضافہ کی وجہ سے حکومت کے خلاف عوامی ردعمل پر بعض وزراء نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے پر غور کرے کیونکہ بجلی کے بلوں میں اضافہ حکومت کی سیاسی مخالفت میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔ان ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کا بوجھ کم کرنیکا حل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں تلاش کیا گیا ہے جس کی حکومت کو سیاسی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔کابینہ اپنے اجلاس میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرین سیلاب کی بحالی کے معاملے کا بھی تفصیل سے جائزہ لے گی اور متاثرین کو ان کی بحالی کیلئے معاوضہ دینے کیلئے فارمولے پر بھی غور کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن