سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مطالبات مان لئے، دو ہندوﺅں کے قتل کیخلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان
کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے کراچی میں احتجاج کرنیوالے ہندو کمیونٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں جس کے باعث اقلیتی برادری نے کراچی پریس کلب کے باہر دیا گیا دھرنا ختم کر دیا ہے، گزشتہ شب ہندو برادری کی پانچ رکنی کمیٹی نے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں حکومت سندھ کے نمائندگان کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور پائلر کے کرامت علی نے احتجاجی دھرنے میں سٹیج پر آکر مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا۔
کرامت علی نے کہا کہ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ حکومت سندھ نے دو ہندو بھائیوں کے قاتلوں کی گرفتاری میں تاخیر پر معذرت کا اظہار کیا اور اتفاق کیا گیا کہ اس سلسلہ میں ثناءاﷲ عباسی کمیشن کی رپورٹ میں بتائے گئے حقائق سے متعلق مقتولین کے ورثاءکو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ورثاءنے عدم اطمینان کا اظہار کیا تو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو درخواست کی جائے گی کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمشن مقرر کرے۔ موجودہ ایس ایس پی کو چھٹی پر بھیجا جائے گا۔
ہندو برادری دھرنا ختم