گلبرگ: 2 کاروں میں تصادم‘ 2 خواتین جاں بحق‘ 6 زخمی‘ دو کی حالت تشویشناک
لاہور (نامہ نگار) گلبرگ کے علاقہ گورومانگٹ میں دو کاروں میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرومانگٹ میں فردوس مارکیٹ کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے دو خواتین ثنا اور رمشہ موقع پر دم توڑ گئیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔